اوکاڑہ،04دسمبر(اے پی پی ):فیصل کالونی نمبر 2 میں واقع فالکن پارک کے حفاظتی جنگلے کو کراس کرتے ہوئے 8 سالہ بچہ پھنس گیااورجنگلے کاحفاظتی راڈ بچے کے بازو میں اتر گیا جس سے بچہ زخمی ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اوربچے کو ابتدائی طبی امداد دی۔ ڈرٹ ریسکیو ٹیم نے کٹینگ ٹول کی مدد سے جنگلے کے راڈ کو نکال کر بچہ کو ریسکیو کیا۔ زخمی بچہ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔