سکھر؛ سید خورشید احمد شاہ کا شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور کاموں کا معائنہ، افسران پر اظہار برہمی

13

سکھر،06دسمبر (اے پی پی ): سید خورشید احمد شاہ کاشہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور کاموں کا معائنہ ، افسران پر برہمی کا اظہار کیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی سید خور شید احمد شاہ نے  پیر کوشہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں اور اسکیموں کا دورہ کیا۔

 انہوں نے سکھر میں زیر تعمیر اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور اب تک مکمل ہونے والے کام کا معائنہ کرتے ہوئے افسران پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر اب تک مکمل ہو جانی چاہئے تھی ، کام انتہائی سست روی سے کیا جا رہا ہے۔

سید خور شید احمد شاہ نے سکھر میں غلام محمد مہر میڈیکل سینٹر کے زیر تعمیر ہاسٹل کے کام  کا بھی معائنہ کیا۔اس ہاسٹل کے کام کی سست روی پر اظہار برہمی کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کام فوری طور پر مکمل کئے جائیں