سکھر؛ نئے تعینات ڈی آئی جی طارق عباس قریشی نے چارج سنبھال لیا

80

 

سکھر،06دسمبر ( اے پی پی ):نئے تعینات ڈی آئی جی طارق عباس قریشی نے چارج سنبھال لیا ہے۔ پیر کو ڈی آئی جی سکھر طارق عباس قریشی اپنا عہدہ سنبھالنے کے لئے سکھر پہنچے تو پولیس کے چاک وچوبند دستے نے  سلامی پیش کی۔

 ڈی آئی جی نے سلامی کی تقریب کے بعد تمام ہیڈ آف برانچز سے ملاقات کی  ۔ انہوں نےتمام برانچز کا دورہ کیا اور ہیڈ آف برانچز سے ان کی برانچ کے متعلق معلومات لیں اور میٹنگ کی۔