لاہور۔06دسمبر ( اے پی پی ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مقامی ہوٹل میں ڈرگ سیلزلائسنسنگ کے آن لائن نظام کا افتتاح کردیا۔اس موقع پرمشیرصحت پنجاب حنیف خان پتافی، سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرصالحہ سعید،سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن محمد اجمل بھٹی،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرسہیل،پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن،پاکستان ریٹیلر اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن اور فارمیسی ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرسہیل نے اپنے خطاب میں ڈرگ سیلزلائسنسنگ کے آن لائن نظام کے اغراض ومقاصدبیان کئے۔افتتاحی تقریب میں مشیر صحت حنیف خان پتافی اور محکمہ صحت کے افسران نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکے عوامی سہولت کے ویژ ن کے مطابق پنجاب میں آٹویشن کے اس نظام کومتعارف کروایاجارہاہےڈرگ سیلزلائسنسنگ کی آٹومیشن کے نظام کا اقدام وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان منصوبہ کے تحت اٹھایاگیا سنٹرلائزڈ ڈرگ سیل لائسنسنگ پبلک پورٹل کی بدولت عوام گھربیٹھے اپنے نئے ڈرگ سیل لائسنس کے حصول اورجاری شدہ لائسنس کی تجدیدکیلئے آن لائن اپلائی کرسکیں گے۔ ڈرگ سیل لائسنسنگ پبلک پورٹل جیسے اقدام کی بدولت عوام تاخیراور لمبی قطارو ں کی مشکلات سے آزاد ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نئے آن لائن نظام کے تحت جگہ کی انسپیکشن کے بعد لائسنس آن لائن بذریعہ ڈیش بورڈپورٹل درخواست گزارتک پہنچ جائے گا عوام ڈرگ لائسنسنگ سمیت کسی قسم کی رہنمائی یا شکایت درج کروانے کیلئے 1033پرکال کریں ڈرگ سیلزلائسنسنگ کیلئے عوام کی آن لائن رہنمائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام سے سیلف میڈیکیشن سے اجتناب کرنے کی اپیل کرتے ہیں پنجاب میں ادویات کیلئے بارکوڈ کا نظام بھی متعارف کروائیں گے.ادویات کا مکمل اور درست استعمال صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے۔پنجاب میں بغیرنسخہ ادویات پرپابندی کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ مریض ادویات کا نسخہ کوالیفائیڈ ڈاکٹرسے لکھوائےادویات کی تیاری سے سرکاری ہسپتالوں میں پہنچنے تک تمام عمل کی نگرانی کی جارہی ہےسیلزآف ڈرگزکے قانون پر مکمل عملدرآمدکروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان یکم جنوری سے پنجاب کے تمام 2کروڑ93لاکھ خاندانوں کوصحت سہولت کارڈ تقسیم کررہے ہیں۔صحت سہولت کارڈ پہلے لاہوراور راولپنڈی کی عوام میں تقسیم کئے جائیں گے پنجاب میں 11بڑے سرکاری ہسپتال بنائے جارہے ہیں.اگلے سال پانچ بڑے سرکاری ہسپتال لاہور،ملتان،میانوالی،ڈی جی خان اور اٹک میں تیارہوجائیں گے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکی جارہی ہیں ۔ڈرگ لائسنسنگ پبلک پورٹل کے شانداراقدام پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکے افسران کو شاباش دیتی ہوں۔
Home National District News صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مقامی ہوٹل میں ڈرگ سیلزلائسنسنگ کے آن...