ہمارے نوجوان اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر پاکستان کا نام روشن کریں گے، وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب

23

اسلام آباد۔6دسمبر  (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ایک نعمت ہے، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے، نوجوانوں کے لیے کامیاب جوان پروگرام بہترین پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سالوں میں ہم سپورٹس سے مافیا کا خاتمہ کریں گے، میرٹ پر جوانوں کو کھیلوں کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر صوبوں کی مشاورت سے سپورٹس پالیسی تیار کی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بہت جلد ہر ضلع میں کھیل کا میدان دیکھیں گے اور ہر میدان میں نوجوان پاکستان کا پرچم بلند کریں گے۔