گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل اور نقد رقم چھیننے والے دو ملزمان گرفتار

22

ملاکنڈ۔6دسمبر  (اے پی پی):درگئی میں نوجوان سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل اور نقد رقم چھیننے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے ۔ ملزمان گذشتہ شام جبن درگئی کے رہائشی نوجوان سے پچاس ہزار روپے اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے تھے ۔ واردات میں استعمال ہونے والے دو موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لئے گئے ۔ برآمد شدہ موٹرسائیکل اور گرفتار ملزمان میڈیا کیسا منے پیش کر دئیے  گئے ۔  تھانہ درگئی میں اسسٹنٹ کمشنر درگئی معظم خان بنگش اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحید اﷲ خان نے صوبیدار جمال شاہ اور تفتیشی آفیسر تحمید گل کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران ملزمان میڈیا کے سامنے پیش کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈتحصیل درگئی میں جرائم پیشہ افرادکیلئے کوئی جگہ نہیں ہے اور علاقے کے عوام کے جان ومال کی حفاظت ہر حال میں یقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے سے جرائم کے خاتمے کیلئے عوام کوانتظامیہ کیساتھ باہمی تعاون ضروری ہے۔