برسلز۔7دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان پورے جنوب ایشیائی خطے میں امن و استحکام کے لیے پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے یہ بات منگل کو برسلز میں نیٹو کے ہیڈ کوارٹر میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔