وزیرِ اعظم عمران خان سے لاپتہ صحافی مدثر نارو کے والدین، کمسن بیٹے کی  ملاقات

13

اسلام آباد ، 09 دسمبر (اے پی پی ): وزیرِ اعظم عمران خان سے لاپتہ صحافی مدثر نارو کے والدین اور کمسن بیٹے نے جمعرات کو یہاں  ملاقات کی ہے،ملاقات میں وزیرِ اعظم نے مدثر نارو کے والدین کو واقعہ سے متعلق تحقیقات اور تمام تر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

اس سلسلے میں وزیرِ اعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید تحقیقات کرکے مدثر نارو کے والدین اور بیٹے کو تسلی بخش جواب دینے کی ہدایات جاری کیں۔

مدثر نارو کے والدین نے وزیرِ اعظم کی یقین دہانی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان اور سیکٹری داخلہ یوسف ندیم کھوکھر بھی شریک تھے ۔

سورس : وی این ایس ، اسلام آباد