رواں برس کپاس کی9ملین گانٹھوں کی پیداوار متوقع ہے ،وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید  فخرامام

32

اسلام آباد۔9دسمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید  فخرامام نےجمعرات کو وزیراطلاعات و نشریات چوہدر ی فواد حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ ‏رواں برس کپاس کی9ملین گانٹھوں کی پیداوار متوقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی اس سال 9 ملین گانٹھیں  ہوئیں جو کہ پچھلے سال 7 ملین تھیں،اس سے 750 ملین ڈالر کافائدہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ دھان کی فصل کی ریکارڈ کاشت کی وجہ سے2.62 بلین ڈالر ایکسٹرا ایکسپورٹ سے حاصل ہوسکتے ہیں۔