نارووال؛ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال میں انسداد پولیو کا آغاز کر دیا گیا

41

نارووال، 11 دسمبر ( اے پی پی):  ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال میں انسداد پولیو کا آغاز، ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نے پانچ سال سے کم عمرتک کے بچوں کو پولیوویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائے۔ یہ مہم 13دسمبر تا 17دسمبر تک جاری رہے گی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نے کہا کہ پولیوکامکمل خاتمہ ہماری قومی ذمہ داری ہے،دیگر ممالک نے موثر حکمت عملی سے پولیوسے نجات حاصل کرلی ہے لہذا ہمیں بھی اس کے خاتمے کے لئے قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنی تمام تر توانیاں صرف کرناہوں گئی جبکہ سیاسی سماجی ودیگرحلقوں کواجتماعی کوششیں کرکے ملک کوپولیوفری بناناہوگا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچے ملک وملت کاآثاثہ ہیں،نونہالوں کامستقبل ان کی صحت سے وابستہ ہے جبکہ والدین کو اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کو روشن بنانے کے لئے ان کی صحت پر توجہ دیناہوگی۔لہذابچوں کے روشن مستقبل کے لئے پولیو مہم کو ہرصورت کامیاب بناناہوگا۔

سی ای او ہیلتھ فوکل پرسن نے ڈپٹی کمشنر نارووال کو بتایاکہ یہ مہم 13دسمبر سے 17دسمبر تک جاری رہے گی اور اس مہم کے لئے مجموعی طورپر 1015 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 38ٹرانزٹ اور81فکسڈ ٹیمیں شامل ہیں,اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے3لاکھ38ہزار142بچوں کوپولیوویکسین اور وٹامن اےکے قطرے بھی پلائےجائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نے اس موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کورونا ویکسینیشن سنٹرکابھی معائنہ کیااور وہاں پر ویکسی نیشن کے لئے آنے والے شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کاجائزہ لیا۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرخالدجاوید،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرمحمدطارق،ڈاکٹرزاہدرندھاوا،ایم ایس ڈاکٹرلطیف افضل،ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر برائے نیشنل پروگرام ڈاکٹرنویدحیدر،ڈپٹی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالدمحمود،ڈی ایس وی مجاہدعلی کے علاوہ مذہبی اسکالرپیر محمدتبسم بشیراویسی،ڈائریکٹردی ایجوکیٹرز انوارالحق ودیگر اس موقع پر بھی موجودتھے۔