بلکسر سے میانوالی اور میانوالی سے مظفر گڑھ سڑک ترجیح اور وعدہ تھا جو شروع کر رہے ہیں؛ وزیراعظم عمران خان

58

میانوالی،11دسمبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلکسر سے میانوالی اور میانوالی سے مظفر گڑھ سڑک ترجیح اور وعدہ تھا جو شروع کر رہے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کو میانوالی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے میانوالی، بلکسر اور مظفرگڑھ سڑک کے حوالے سے کہا کہ ٹریفک زیادہ ہونے کی وجہ سے اس پر حادثات ہوتے تھے لیکن اب اس کی تعمیر سے سفر کی بہترین  سہولیات حاصل ہونگی اور یہ منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل ہوگا۔