مری،13دسمبر ( اےپی پی): تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال مری میں پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح رہنما پاکستان تحریک انصاف مری سٹی شاہد خان اور صہیب عباسی نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مری ڈاکٹر اظہر عباسی اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی کے ہمراہ کیا ۔مہم کے افتتاح کے بعد اجتماعی دعا بھی کرائی گئی۔
اس موقع پر ڈاکٹر اظہر عباسی نے بتایا کہ اس مہم کے دوران تحصیل بھر میں 40788 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے جائیں گے۔یہ مہم 13 سے 17 دسمبر تک جاری رہے گی۔ اس مہم میں 290 موبائل ٹیمیں 20 فکس ٹیمیں 15 ٹرانزٹ ٹیمز بچوں کو پولیو کے قطرے اور وٹامن اے کی خوراک بھی پلائیں گے۔جبکہ اس مہم کے دوران پولیو کے قطروں کے ساتھ ساتھ 12 سال سے اوپر بچوں اور بڑوں کو کورونا ویکسین بھی لگائی جائے گی۔
اس موقع پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تا کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ کیا جاسکے۔