کوہلو، 13دسمبر ( اےپی پی): کوہلو کے تحصیل کاہان کے علاقے لکڑ وڈھ میں پیر کے سہ پہر موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے دھماکا ہوا جس سے موٹر سائیکل پر سوار دو سگے بھائی 15 سالہ جلاب ولد وزیر خان ، 24 سالہ مولاداد ولد وزیر خان شدید زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں مولاداد ولد وزیر خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔نعش اور زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا جہاں زخمی کو ابتدائی طبی امداد دے کر پنجاب ریفر کردیا گیا۔ لیویز کے مطابق فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔