اسلام آباد، 14دسمبر ( اےپی پی): افغانستان کی سنگین صورتحال پر او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس، پاکستان کی میزبانی میں 19 دسمبر 2021 کو اسلام آباد میں ہوگا۔
29 نومبر کو سعودی عرب نے افغانستان کی صورتحال پر غور کرنے کے لیے “OIC وزرائے خارجہ کونسل “کا غیر معمولی اجلاس بلانے کے لیے اہم اقدام اٹھایا جسکا پاکستان نے بھرپور خیر مقدم کرتے ہو اس کی میزبانی کا اعلان کیا۔
اجلاس کا مقصد افغانستان میں سنگین انسانی بحران آنے سے قبل ضروری اقدامات کرنا ہے۔