اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں اگلا الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کروانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کے حوالے سے اپنی شرائط پر مبنی ٹینڈر جاری کر دے، دنیا بھر سے مینوفیکچررز کمپنیاں ای وی ایم لے آئیں گی، الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کا معاملہ 2012 میں پی پی پی اور 2016 میں ن لیگ نے اٹھایا، ہم اسی پر آگے بڑھ رہے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو ای وی ایم پر اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔