کوئٹہ14دسمبر(اے پی پی ): مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے کہا کہ مبینہ وڈیو اسکینڈل میں ملوث ملزمان کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔ وڈیو اسکینڈل میں ملوث عناصر کسی طرح کی رعایت کے مستحق نہیں ۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے صدر انجینئر ہادی عسکری کی قیادت میں وفد سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشو انتہائی اہم ہے ، تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے ۔ دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔ مذید ملوث عناصر بھی جلد پولیس تحویل میں ہونگے ۔ وفد نے اب تک کی پولیس کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔