مری،15 دسمبر(اے پی پی):ایم پی اے عابدہ راجہ کا ورلڈ ماؤنٹین ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں خطاب پہاڑوں کو ختم کرنے کے پیچھے مافیا کام کر رہا ہے جن کا پیچھا کرنا ہوگا اور انجام تک پہنچانے کےلئے سب نے مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔
انٹر نیشنل ماؤنٹین ڈے کے موقع پرمری شہر میں کوہساریونیورسٹی کے زیراہتمام واک کاانعقادکیاگیا واک کاآغاز کوہسار یونیورسٹی سے گورنمنٹ ہاؤس مری،اے ایس پی دفتر سے جھیکاگلی اور ٹویوٹاکالج پر اختتام پزیر ہوئی جس میں ایم این اے صداقت عباسی،ایم پی اے مری اسٹیشن کمانڈر سمیت سیاحوں یونیورسٹی طلباء، ریسکیو 1122 مری کے ریسکیواہلکاروں،مقامی لوگوں نے شرکت کی۔
واک پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری،نٹر نیشنل ماؤنٹین ڈے کے موقع پر مری شہر میں منعقد ہونے والی واک کے دوران ریسکیو 1122 مری کے اہلکاروں نے میڈیکل کور پلان کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دئیے۔