ملتان؛کمشنر ڈاکٹر ارشاد کی مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اشیاء خوردونوش کے ہول سیل پوائنٹس اور ڈی کاونٹرز کو مکمل فعال رکھنے کی ہدایات

23

ملتان، 15 دسمبر (اے پی پی ): کمشنر ڈاکٹر ارشاد نے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو اشیاء خوردونوش کے ہول سیل پوائنٹس اور ڈی کاونٹرز کو مکمل فعال رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

 کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی صدارت میں پرائس کنٹرول کے سلسلے میں ڈویژنل اجلاس ہوا ۔اجلاس کو ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں اور ڈپٹی کمشنرز خانیوال،لودھراں اور وہاڑی نے بریفننگ دی۔

 کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ سرکاری آٹے کی فراہمی میں تعطل پر فلور ملز کا کوٹہ کینسل کیا جائے اور  ڈپٹی کمشنرز سبزی و غلہ منڈی سے کنٹرول ریٹس پر مارکیٹ میں سپلائی یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹماٹر، پیاز سمیت چینی کی طلب و رسد کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے۔

 ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ کسانوں کو  یوریا کھاد کی فراہمی کیلئے سخت اقدامات پر عمل پیرا ہیں، ڈی سی کاونٹرز اور کریانہ ہول سیل پوائنٹس براہ راست ریلیف دے رہے ہیں۔انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گراں فروشی کے خلاف کمپلینٹ سیل بھی قائم کردیا گیا ہے۔