سکھر: سکھرمیں پولیو مہم جاری بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے گئے

35

سکھر۔15دسمبر(اے پی پی ) سندھ بھر کی طرح سکھر میں پولیو انسداد مہم جاری ہے۔ مہم کے دوران ضلع بھر میں 3 لاکھ9 ہزار 3 سو 96 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیمیں متحرک ہیں اور گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے اور وٹامن اے پلانے میں مصروف ہیں ۔

 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جمیل احمد مہر نے بتایا کہ ان کی ٹیموں نے سخت محنت کے ذریعے پہلے ہی دن 90 فیصد ٹارگٹ حاصل کرلیا ہے اورآج ٹارگٹ سو فیصد مکمل کرلیا جائے گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ سکھر کاپولیو سیمپل نیگیٹو ہے جبکہ کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے سکھر ضلع ملک کے دس بہترین ویکسی نیشن کرنےوالے اضلاع میں شامل ہے، پولیو مہم کے دوران ان کی بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہنے پائے اس لیے ہماری والدین سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے پلائیں اور ہماری ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔