ملتان؛ڈی سی عامر کریم خاں کا جنرل بس سٹینڈ احساس بازار کا دورہ ، ملبوسات اور جوتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا

32

ملتان، 15 دسمبر (اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم احساس بازار عوامی خدمت کی عملی مثال،

مخیر حضرات کی جانب سے غرباء کو عطیہ ملبوسات کی بلامعاوضہ فراہمی جاری و ساری ہے۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے جنرل بس سٹینڈ احساس بازار کا دورہ کیا اور  ملبوسات اور جوتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

 ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا  کہ ضلعی انتظامیہ نے مخیر حضرات کے تعاون سے احساس بازار و دیوار احساس کی بنیاد رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا سرکاری وسائل خرچ کئے بناء نیک نیتی سے مستحق افراد کو ریلیف دے رہے ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مخیر حضرات بڑھ چڑھ کر اس کار خیر میں حصہ ڈالیں۔انہوں نے کہا عوام کے رش کے پیش نظر ملبوسات و جوتوں کا سٹاک بڑھایا جارہا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر کی احساس بازار میں خاتون کی دو سالہ بچی کے بلامعاوضہ علاج و معالجہ کی بھی ہدایات جاری کی۔