اسلام آباد میں 19 دسمبر کومنعقد ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

60

اسلام آباد،15 دسمبر (اے پی پی):19 دسمبر 2021 کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے حوالے سے وزارتِ خارجہ میں، سیکرٹری خارجہ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں کی جانب سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی گئی ۔افغانستان کے حوالے سے منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے آنے والے وزرائے خارجہ و دیگر معزز مہمانوں کے پر تپاک استقبال کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں اہم مقامات پر  مہمانوں کے خیر مقدم کیلئے بل بورڈز نصب کیے جائیں گے۔او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔