لاہور۔15دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے بدھ کے روز لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں 16ویں کانووکیشن سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں خواتین کو اٹھارویں صدی میں تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دی گئی جبکہ مراکش میں پہلی یونیورسٹی مسلمان خاتون نے 859 میں بنائی۔