اسلام آباد،16دسمبر (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین برہیم طحہٰ، او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے 17ویں غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جو یہاں 19 دسمبر 2021 کو منعقد ہو رہاہے جس کا مقصد افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جانا ہے۔
جمعرات کو سیکرٹری جنرل کی وفاقی دارلحکومت آمد پر ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا جب کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔
سیکرٹری جنرل او آئی سی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت، اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔