اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی کے متعدد مندوبینکا ریڈکارپٹ استقبال کیا جا رہا ہے۔کم از کم 90 غیر ملکی مندوبین افغانستان میں انسانی بحران سے نکلنے کے لیے غور و فکر اور راستہ تلاش کرنے کے لیے یہاں پہنچ چکے ہیں۔ وہ ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کر رہے تھے جہاں انہوں نے معزز مہمانوں کے استقبال کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور حکام سے کہا کہ وہ معزز مہمانوں کو سہولت فراہم کریں۔ وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔











