لاہور17دسمبر(اے پی پی): وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگى پیر نور الحق قادری نے قومی کمیشن برائے انٹرفیتھ مکالمہ ،مسیحی برادری کے زیر اہتمام سینٹ اینتھنی ہائی سکول و کالج کے ہال میں آرچ بشپ سباسچن فرانسس شا کی میزبانی میں منعقدہ بین المذاہب ہم آہنگی پروگرام کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد پیش کرتاہوں۔
وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرچ بشپ صاحب کا شکریہ کہ جو ہمیشہ امن و محبت اور آتشی کی شمع کوروشن رکھتے ہیں انھوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سوچتا ہوں کہ اس ملک کو مزید سماجی رواداری محبت اور امن کا ملک کیسے بنایا جائے ۔











