وزیرِ اعظم عمران خان سے مشیرِ سمندر پار پاکستانی امور ایوب آفریدی کی ملاقات

19

اسلام آباد ،17 دسمبر(اے پی پی ): وزیرِ اعظم عمران خان سے مشیرِ سمندر پار پاکستانی امور ایوب آفریدی کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے حکومت کے حقِ رائے دہی کے اقدام اور نادرا کے ذریعے پاور آف اٹارنی کے آن لائن نظام کی افادیت اور پزیرائی کے حوالے سے تبادلہ خیال۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کو  روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت سمندر پار پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پربھی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کوملک کا بیش قیمت اثاثہ قرار دیا، اور ان کے لیے  زیادہ سے زیادہ سہولتیں پیدا کرنے کی ہدایت کی۔

سورس:وی این ایس،اسلام آباد