اسلام آباد مارچ 14 (اے پی پی): پاکستان کے سرکاری دورے پر آے ہوئے یمن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ عبدالمالک الجلیل المخلافی نے آج وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ یمن کے ساتھ پاکستان کے اعتماد، دوستی اور تعاون پر مبنی خصوصی تعلقات ہیں۔ وزیر اعظم نے مارچ 2015 میں یمن سے ہزاروں پاکستانی شہریوں کے کامیاب انخلا میں یمن کی مدد اور حمایت کے لئے شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے یمن کے لوگوں کے لئے 10 لاکھ ڈالرز کی فوری امداد کا اعلان کیا اور برادر ملک کو جلد ہی امن کی واپسی پر مبارک باد دی۔
دورے پر آ ئے ہوئے مہمانوں نے پاکستان کی طرف سے یمن کی امداد پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا۔
اے پی پی/حمز/وی این ایس اسلام آباد/mka