پی ایچ اے گرین ویسٹ کو منصوبے کے تحت کھاد میں تبدیل کررہا ہے: ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور

62

 

لاہور 28 دسمبر ( اے پی پی ) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ پی ایچ اے نے صحتمند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے واہگہ تا جلو سرئیکل ٹریک کا منصوبہ بھی مکمل کیا۔ سائیکل ٹریک کا کل رقبہ 14 ایکٹر جس میں 2.92 کلومیٹر طویل اور 60 فٹ چوڑا سائیکل ٹریک بنایا گیا پی ایچ اے سائیکل ٹریک پر دیگر سہولیات کیلئے بھی کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی اور گندگی کی روک تھام کیلئے پی ایچ اے نے گرین ویسٹ منصوبہ پر کام کررہا ہے ۔گرین ویسٹ منصوبے میں گرین ویسٹ کو اکھٹا کرکے شریڈر مشینوں پیس کر پودوں اور درختوں کیلئے کھاد بنائی جارہی ہے ۔ پی ایچ اے گرین ویسٹ منصوبہ 35 مشینوں کے ساتھ کام کر کے کھاد بنا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہار میں جیلانی پارک میں موسمی پھولوں کی نمائش بھی منعقد کیا جاتی ہے گذشتہ سال اگست کے مہینہ میں جیلانی پارک میں ساون میلے کا انعقاد کیا گیا جس کو لوگوں نے بہت پسند کیا۔ ساون میلے میں موسم کے مطابق کھانے کے سٹالز ، بچوں کیلئے جھولے اور دیگر سٹالز بھی لگائے جاتے ہیں ۔ رواں سال جولائی اور اگست میں اس میلے کا دوبارہ انعقاد کیا جائے گا۔ پی ایچ اے نے گذشتہ برس جشن آزادی کے دوران شہر بھر کی مختلف شاہراؤں پر سبز اور سفید روشنیوں سے پاکستان کے جھنڈے بنائے اور پارکوں میں سبز اور سفید روشنیوں سے مزین کیا۔گل داؤدی نمائش میں 150 سے زائد نایاب گل داودی کے پھولوں کو مختلف جدید ڈایزانوں سے سجایا گیاپی ایچ اے شہر بھر میں گرین بیلٹس کی خوبصورتی کیلئے سال کے 12 ماہ کوشاں رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے مالی دن رات مین شاہراؤں کی خوبصورتی کیلئے محنت کرتے شاہراؤں پر نظر آتے ہیں پی ایچ اے نے مالیوں کے لیے گرین کلر میں یونیفارم بھی دی ہوئی جس سے پی ایچ اے تحریر ہے اس سے مالیوں میں کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے ۔