تھرپارکر؛بینظیر کلچرل کمپلیکس مٹھی میں تین روزہ ماروی میلے اور تھر لٹریچر فیسٹیول کا افتتاح ہو گیا

51

تھرپارکر،31 دسمبر ( اے پی پی): بینظیر کلچرل کمپلیکس مٹھی میں تین روزہ ماروی میلے اور تھر لٹریچر فیسٹیول کا افتتاح ہو  گیا  ہے ۔ ماروی میلے کا افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی تھرپارکر کے انفارمیشن سیکریٹری نندلال مالہی، شاعر بلاول اوٹھو، پروفیسر ولی محمد منگریو، آرٹس کونسل تھرپارکر کے صدر کشور کمار آسوانی، پی پی عہدیدار محمد خان لنڈ، کندن مالہی، سماجی رہنما ریحان اللہ والا نے کیا۔

ماروی میلہ اور تھر لٹریچر فیسٹیول، تھر آرٹس کونسل، سندھ اینگرو کول مائینگ کمپنی، تھر فاونڈیشن اور محکمہ ثقافت کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے۔  میلے کے افتتاح کے بعد کلچرل کامپلیکس کے آڈیٹوریم ہال جس میں ماروی کے داستان، ماروی  کی وطن کی محبت اور مختلف موضوعات پر سیشن منعقد ہوا۔

 ماروی میلے میں کتابوں کے اسٹال، تھر کے ثقافتی ہنر کے اسٹال، ادبی اور ثقافتی اسٹال لگائے گئے۔ میلے میں اسکول کے طلبہ و طالبات، ادیبوں، شاعروں، محقق، سماجی رہنماؤں اور  ادب سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔