70برسوں میں پہلی مرتبہ پانی ترسیل کے نظام میں 50 فیصد تک بہتری لیکر آئے ہیں :صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری

12

لاہور 3 جنوری ( اے پی پی ) صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری نے کہا ہے کہ70برسوں میں  پہلی مرتبہ پانی ترسیل کے نظام میں 50 فیصد تک بہتری لیکر آئے ہیں پہلی بار آبیانے کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے پاس دنیا کا بہترین آبپاشی کا نظام ہے۔جو کہ اس صوبے کی دوکروڑ دس لاکھ ایکڑ سے زائد زرخیز اراضی کاشت کرتا ہے۔ یہ مربوط آبپاشی نظام جہاں ایک طرف انجینئر نگ کا شاہکار ہے وہیں یہ ہمارے صوبے کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ محکمہ آبپاشی میں اس وقت ایک طرف تو ترقیاتی منصوبہ جات پر کام جاری ہے ۔