اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بدھ کو اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے پاور آف اٹارنیز کو آن لائن کیا گیا۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت نے وراثتی سرٹیفیکیٹ کے عمل کو شفاف اور آسان بنادیا ہے، اس سے اوورسیز پاکستانیوں بھی استفادہ حاصل کر سکیں گے۔روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 3ارب ڈالر سے زائد بھجوائے، جس پر ہم ان کے مشکور ہیں











