ملتان؛  ڈپٹی کمشنر کا رات گئے رورل مرکز صحت مخدوم رشید کا دورہ، غیر حاضری پر میڈیکل افسر معطل

32

ملتان، 13 جنوری(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں رات گئے اچانک رورل مرکز صحت مخدوم رشید پہنچ گئے،ڈپٹی کمشنر نے غیر حاضری پر میڈیکل افسر عمران مزاری کو معطل کردیا ۔انہوں نے فارمیسی سٹور اور مخلتف شعبوں کی بھی انسپکشن کی اور  ادویات کی دستیابی اور  صفائی صورت حال کا بھی معائنہ ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ  عوام کو بلاتعطل صحت کی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے ، مراکز صحت پر 24 گھٹنے طبی عملے کی دستیابی یقینی بنائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ  فرائض میں غفلت برتنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، ہسپتالوں اور مراکز صحت کے اچانک دورے کرکے خود انتظامات چیک کرونگا۔