وہاڑی ، 17 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں پر انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور شہریوں کے مسائل کو پر فوری طور پر حل کرنے کے احکامات صادر کئے ۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی نے کہا کہ کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جاتے ہیں، میرے دفتر کے دروازے تمام شہریوں کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں، لوگوں کے جائز مسائل کا بروقت حل ہی میرا مشن ہے۔