وزیراعظم عمران خان سے ممبر قومی اسمبلی فضل محمد خان  کی ملاقات

33

اسلام آباد، 20 جنوری (اے پی پی ): وزیراعظم عمران خان سے ممبر قومی اسمبلی فضل محمد خان  نے  جمعرات کو  یہاں  ملاقات کی ہے ، ملاقات میں ضلع چارسدہ میں پارٹی کی تنظیم سازی اور ترقیاتی سکیموں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

وزیراعظم نے مقامی سطح پر کارکنوں کو متحرک کرکے پارٹی کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوامی مسائل کےحل کے لیے بھرپور اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔