گوادر،20جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ،بیگم ثمینہ علوی کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق گورنر سید ظہور احمد آغا اور وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے گوادر ائیرپورٹ پر صدر مملکت کا استقبال کیا۔ قومی اسمبلی کے سپیکر قاسم سوری بھی ان کے ہمراہ تھے۔











