ہری پور؛ کرسچن کمیونٹی کے مسائل سے آگاہی کے لئے لوئر صنوبر کالونی میں واقع چرچ میں کھلی کچہری کا انعقاد

16

ہری پور،21 جنوری(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر مغیث ثناء اللہ کی جانب سے تربیلاڈیم میں رہائش پذير کرسچن کمیونٹی کے مسائل سے آگاہی کے لئے لوئر صنوبر کالونی میں واقع چرچ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے۔ سابق تحصیل کونسل غازی ذرالفقار کھوکھر ، چرچ کے پادری و دیگر کمیونٹی نے ڈی سی تربیلاڈیم میں رہائش پذیر کرسچن کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو  ان مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرسچن کمیونٹی کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

 کرسچن کمیونٹی کو ڈومیسائل کے حصول میں درپیش مسائل کو جلد سے جلد حل کیا جائے۔اس حولے سے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر غازی کو ہدایات بھی جاری کیں۔

کھلی کچہری میں اے ایس پی غازی ڈاکٹر خدتجہ عمر، اسسٹنٹ کمشنر غازی شوجعین وسٹرو ، ٹی ایم او پیر اعظم  شاہ، اے ڈی لوکل گونمنٹ، اے ڈی سوشل ویلفیئر کے علاوہ دیگر محکموں کے افیسران نے شرکت بھی کی ۔