سکھر۔21جنوری(اے پی پی ): سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجازقادری کی ہدایات پرملک بھر کی طرح سکھر میں بھی کارکنان کی کثیر تعداد نے سیدناصدیق اکبرؓ کی شان میں(تاجدار صداقت ) عظیم الشان ریلی نکالی، ریلی کا آغاز درگاہ حضرت مکی شاہ بادشاہ سے ہوا اور سکھر پریس کلب پرریلی اختتام پذیر ہوئی۔
شرکاءریلی کی جانب سے نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت، نعرہ صحابہ کرام سے فضاءگونج اٹھی، ریلی کی قیادت پاکستان سنی تحریک صوبہ سندھ کے صدر علامہ مولانا نور احمد قاسمی کر رہے تھے جبکہ ریلی میں سکھر کی مذہبی ، سیاسی ، سماجی ، تاجر برادری جس میں مفتی محمد اشرف سکندری،حافظ محمداسلم سلطانی،محمد رضوان قادری میمن،ڈاکڑسعیداعوان سمیت پاکستان سنی تحریک کے رہنماوںنے شرکت کی ۔