نوشہروفیروز؛قومی شاہراہ پر ٹرالر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاںبحق ، چارافراد زخمی

33

نوشہروفیروز،21 جنوری (اے پی پی): محراب پور کے قریب ہالانی قومی شاہراہ پر ٹرالر اور کار میں تصادم کے نتیجے  میں  ایک خاتون جاںبحق جبکہ  چارافراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق محراب پور کے قریب ہالانی قومی شاہراہ پر کراچی سے پنجاب جانے والی کار اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں ایک فیملی کے پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں، مقامی لوگوں اور پولیس نے زخمیوں کو قریبی رورل ہیلتھ سینٹر ہالانی منتقل کیا جہاں  ایک  خاتوں زخموں کی تاب نالاتے ہوئے جاںبحق ہوگئی، زخمیوں میں تین بچے بھی شامل ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں ڈاکٹروں ابتدائی طبعی امداد کے بعد کراچی ریفر کردیا ہے ۔

ہالانی پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے ۔