بھارت کا دریاؤں میں بھی جنگجویانہ رویہ ہے، پاکستان ایک پُرامن اور ذمہ دار ملک ہے، صدر مملکت

51

اسلام آباد،24 جنوری(اے پی پی ):  صدر مملکت عارف علوی نے پاک بحریہ میں پی این ایس طغرل اور سی کنگ ہیلی کاپٹرز کی شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا دریاؤں میں بھی جنگجویانہ رویہ ہے، پاکستان ایک پُرامن اور ذمہ دار ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی این ایس طغرل اور سی کنگ ہیلی کاپٹرز کی شمولیت سے دفاع مزید مضبوط ہو گیا ہے۔