اوکاڑہ؛کمشنرساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کادیوار احساس کا معائنہ ، مستحق افرادمیں گرم کپڑے تقسیم کئے

57

اوکاڑہ،24جنوری(اے پی پی ): کمشنرساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نےدیوار احساس کا  معائنہ کیا اور مستحق افرادمیں رضائیاں اور گرم کپڑے تقسیم کئے۔انہوں  نے کہا ہےکہ مستحق لوگ ہمارے بھائی ہیں، ان کی ضرورتوں کا خیال رکھنے کے لئے کام کرنے والے لوگ نہ صرف نیکیاں کما رہے ہیں بلکہ اپنے رب کو بھی راضی کر رہے ہیں۔

 اس موقع پر انہوں نے مخیرحضرات اور ضلعی انتظامیہ خصوصاً ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی کاوشوں کو سراہا۔