سکھر،02فروری(اے پی پی):اینٹی کرپشن کی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید فدا حسین شاہ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس پر اچانک چھاپہ مارا اینٹی کرپشن کے اہلکاروں کو دیکھ کر اکاؤنٹس آفیسر اور دیگر عملہ فرار ہوگیا۔
اینٹی کرپشن عملے نے آفس کا تمام ریکارڈ تحویل میں لے لیا اور وہاں پر رکھی الماریوں اور اسٹور کو سیل کردیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق محکمہ پاپولیشن میں کرپشن کی اطلاع پر کاروائی کی گئی ہے۔ تمام ریکارڈ تحویل میں لے کر اس کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔