حضرت معین الدین چشتی اجمیری(رح)نے برصغیر کے طول و عرض میں محبت اور امن کی شمعیں روشن کیں، ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کا عالمی تصوف کانفرنس سے خطاب

19

لاہور، فروری 6(اے پی پی): ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے عالمی تصوف کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت معین الدین چشتی اجمیری(رح)نے برصغیر کے طول و عرض میں محبت اور امن کی شمعیں روشن کیں۔

حسان خان نے کہا کہ علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ نے پاک و ہند میں روشنی اور تابندگی کی مشعلیں روشن کئیں اور پنجاب کے خطے کے لیے ان کی خدمات ہر ایک کے سامنے ہیں.انھوں نے کہا کہ ہمارے تمام بزرگان اور آباء و اجداد نے اپنے انہی اولیاء کرام کے مریدین سے فیض حاصل کیا۔اہل طریقت و معرفت یہ بتاتے ہیں کہ حضرت علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے وصال کے تقریباً سوا سو سال بعد جب حضرت معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ بخارا، ثمرقند، بغداد، مکہ اور مدینہ منورہ کے بعد یہاں تشریف لائے تو انہوں نے یہاں پر قیام کیا اور مزار مبارک پر کھڑے ہو کر یہ شعر پڑھا “فیض عالم مظہر نور خدا ناقصاں را پیر کامل کاملاں را رہنما”