لاہور، فروری 6(اے پی پی): ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے عالمی تصوف کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم اولیاء کرام (رح) کا طرز زندگی اپنالیں تو دہشتگردی، وحشت انسانیت جیسے مسائل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ غریب نواز نے ہمیں یہ بتایا کہ حقیقی عبادت کرنے کے لیے ہمیں دریا جیسی سخاوت آفتاب جیسی شفقت اور زمین جیسی تواضع پیدا کرنا ہوگی ۔یعنی انہوں نے ہمیں بتایا کہ حقوق العباد کیسے ادا کرنے ہیں ہم نے اپنے اندر کردار کو کس طرح بنانا ہے ان کا یہ مشورہ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے۔حسان خاور نے کہا کہ کہ آج ہمارا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور ہمیں وحشتِ انسانیت کے واقعات نظر آتے ہیں اگر ہم آج اولیاء کرام کے ان فرمودات اور طرز زندگی اپنا لیں تو ان تمام مسائل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔











