ملتان،08 فروری(اے پی پی):پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے پبلسٹی بورڈ کو این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تمام بورڈز کو ریگولرز کیا جائے گا۔غیر قانونی بورڈز کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔تمام رجسٹرڈ ایڈور ٹائز منٹ کو ہورڈنگ بورڈ کی فہرستیں مہیا کرنے کی ہدایات جاری کر دیں گئیں ہیں۔بورڈ کے فٹنس سٹریکچر پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔اس سلسلے میں اخباری اشتہار دے دیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے رجسٹر ڈ ایڈورٹائزرز سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ا س موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اُسامہ بھی موجود تھے۔ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے مزید کہا کہ غیر قانونی ہورڈنگ بورڈ کو فوری ہٹا دیا جائے گا،شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیئے اقدامات کریں گے،انسانی جان ومال ترجیحات میں شامل ہے۔این او سی اور فٹنس سٹرکچر کے حامل بورڈ کی موجودگی یقینی بنائیں گے تمام ایڈوٹائزر نے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے اور بورڈ کی جلد مہیا کرنے اور پی ایچ اے کے ساتھ مستقبل میں بھی ساتھ چلنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور کہا کہ خوبصورتی میں اضافے کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔اس موقع پر سائیٹ انسپکٹر محمد پرویز بھی موجود تھے۔