۔ اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی): صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آج پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقابل ِ تسخیر ہے، ہماری روایتی و ایٹمی طاقت کا مقصد عالمی اورعلاقائی امن کو یقینی بنانا ہے، اسی لیے ہم پوری دنیا، خاص طور پر اپنے ہمسایوںکے ساتھ امن اور دوستی چاہتے ہیں لیکن بھارت کا غیرذمہ دارانہ طرزِ عمل اور اس کی طرف سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری کی مسلسل خلاف ورزی کے واقعات نے خطے کے امن کو داﺅ پر لگا دیا ہے۔وہ جمعرات کو پریڈ گراﺅنڈ میں خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف’ تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے علاوہ سول ملٹری حکام، سفرا اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کے۔ پاکستان کی تینوں مسلح افواج نے 77ویں یوم پاکستان پر بھر پور دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار پریڈ کا انعقاد کیا ‘پہلی مرتبہ جمہوریہ چین اور سعودی عرب کے دستوں ‘ترکش ملٹری بینڈ ‘ساﺅتھ افریقہ کی فوج کے سربراہ نے پریڈ میں اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کی جو کہ پاکستان کے ان دوست ممالک کے ساتھ گہری باہمی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل سہیل امان نے فلائی پاسٹ ‘آرمی ایوی ایشن کے کمانڈنگ آفیسر میجر جنرل خلیل زاد نے ہیلی کاپٹر فلائی پاسٹ اور ایس ایس جی کمانڈنگ آفیسر میجر جنرل طاہر مسعود بھٹہ نے فری فال جمپنگ کی قیادت کی ‘پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر‘ایف 16اور شیر دل فارمیشن نے افق پر خوبصورت رنگ بکھیرتے ہوئے خوبصورت فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا ۔ پریڈ میں کشمیر۔ گلگت بلتستان سمیت صوبائی فلوٹ نے بھی حصہ کیا جو کہ علاقائی ثقافت کے عکاس تھے۔ مسلح افواج کی دفاعی سازو سامان سمیت غوری، شاہین ،بابر میزائل بھی شامل تھے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے دفاعی پیداوار میںخود انحصاری کی مزید عکاسی برق اور دیگر ڈرونز نے کی۔ سکولوں کے بچوں نے شاندار ملی نغمے پیش کر کے داد وصول کی۔ بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ، ائیر چیف ائیر مارشل سہیل امان اور نیوک چیف ایڈمرل زکااللہ نے شہدا خاندانوں کے نمائینگان اور دہشت گری کی جنگ میں ہونے والے ذخمی افسران و جونوں سے ملاقات کے۔ اے پی پی حمزہ۔