ملتان،16فروری(اے پی پی): ڈویژن میں جاری پبلک ویلفئیر اقدامات، کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے علی الصبح انسپکشن کے دوران یونین کونسل 46,47 میں صفائی، سیوریج، سڑکوں کی صورتحال کا جائزہ لیا اور لٹکی بے ہنگم تاروں کو سمیٹنے، سٹریٹ لائٹس کی فعالی، گٹروں کے ٹوٹے ڈھکن فوری تبدیل کرنے اور وال چاکنگ کے خاتمے کا حکم جاری کیا ۔
کمشنر نے کہا کھیلوں کے میدان آباد کرکے نسل نو کو ہم نصابی سرگرمیوں کیلئے صاف ماحول فراہم کررہے ہیں اور کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے پانی کے جوہڑ ختم کرکے ماحول خشک رکھا جائے۔
کمشنر نے باغ لانگے خان کا دورہ کیا اور وہاں کی حالت زار کا جائزہ بھی لیا اور یونین کونسل 46,47 میں گرین بیلٹس، بل بورڈز کی انسپکشن کی اور بریفنگ لی۔
ڈاکٹر ارشاد احمد سے شہریوں نےملاقات کے دوران اپنے مسائل بیان کئے اس موقع پر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے ہفتہ میں دو روز علی الصبح فیلڈ وزٹ کرتا ہوں اور کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سیکنڈ شفٹ بھی بھرپور استعداد کار سے کام کرے اور کہا دستیاب وسائل میں مسائل حل کرنے بارے کوشاں ہیں ۔
واسا، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، کارپوریشن، پی ایچ اے حکام ان کے ہمراہ تھے۔