اسلام آباد،17فروری(اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے فوجداری نظام انصاف میں اصلاحات متعارف کرائی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ’’کمیونٹی ریزیلینس کی تعمیر میں سماجی مواقع اور چیلنجز‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے خواتین کو وراثتی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں ، خواتین کی محتسب کو تمام اختیارات دیئے گئے ہیں ، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد ،پنجاب اور کے پی کے میں خواتین کی محتسب کسی بھی طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کو تین ماہ میں جائیداد کے حقوق دلوائے گی ، بچوں اور خواتین جو وکلاء نہیں کر سکتے کرمنل کیسز میں ان کو قانونی تعاون فراہم کیا جائے گا ۔انہو ں نے کہا سول پرسیجرل قوانین میں بھی اصلاحات لا رہے ہیں اور جن کیسز میں 30 سے 40 سال لگتے تھے وہ ایک سے ڈیڑھ سال میں حل ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ جائیددا کے حقوق اگر کسی خاتون کو نہیں ملتے تو محتسب اسے دلوا سکتا ہے ،فوجداری نظام انصاف میں متعدد اصلاحات تجویز کی گئی ہیں۔











