ریاض (سعودی عرب) مارچ 24 (اے پی پی): گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ پاکستان عالم اسلام میں ایک مضبوط اسلامی ملک ہے پاک سعودی تعلقات کو کوئی چیلنچ نہیں کرسکتا۔وہ قومی دن کے موقع پر پاکستان ایمبیسی کے عشائیہ میں قائم مقام سفیر حسن وزیر سے گفتگو کررہے تھے۔۔
تقریب میں برطانیہ،امریکہ،سمیت اردن،متحدہ عرب امارات اور اسلامی ممالک کے سفیروں کے علاوہ سعودی تاجر برادری،مجلش شوری’ کے ارکان اور پاکستانی کمیونیٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر ایک بچی نے پاکستانی پرچم گورنر ریاض کو پیش کیا تو گورنر نے مسرت کا اظہار کیا۔
حسن وزیر اورانکے عملے نے مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ بچوں نے پکستانی ثقافت سے بھرپور قومی نغمے اور ٹیبلوز پیش کرکے خوب داد بٹورا۔
اس موقع پر مہمانوں کا پاکستانی کھانے بھی پیش کئے گئے۔ اے پی پی امیر