ملتان؛ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا زیرتعمیرمدراینڈچائلڈ ہسپتال کی سائٹ کا دورہ

48

ملتان،23فروری ( اے پی پی ): صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدملتان میں زیرتعمیرمدراینڈچائلڈ ہسپتال کی سائٹ پر پہنچ گئیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے ملتان میں غلہ گودام کے مقام پر دوسوبستروں پر مشتمل زیرتعمیرمدراینڈچائلڈہسپتال پر جاری پیش رفت کاجائزہ لیا۔سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرآصف طفیل بھی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکے ہمراہ تھے۔

متعلقہ افسران نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو زیرتعمیر مدراینڈچائلڈ ہسپتال پرجاری پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔            اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد  نے کہا کہ ملتان میں غلہ گودام کے مقام پر زیرتعمیردراینڈچائلڈ ہسپتال پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے،          ملتان میں دوسوبستروں پر مشتمل زیرتعمیرمدراینڈچائلڈ ہسپتال کو جلدمکمل کرلیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ    وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب میں آٹھ اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں، مدراینڈچائلڈہسپتالوں کے ذریعے ماں اوربچہ کی شاندارطبی سہولیات فراہم کریں گے۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے اس سے قبل نشترمیڈیکل یونیورسٹی کے دسویں سینڈیکیٹ اجلاس کی صدارت بھی کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران 9ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی۔