مری،24 فروری(اے پی پی ):ملک کوہسار مری میں دودنوں سے جاری وقفے وقفے سے بارش اور رات ژالہ باری سے خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ دوسری جانب گلیات کے سیاحتی علاقوں پر ہلکی برفباری سے بھی موسم خوشگوار اور ٹھنڈا ہو گیا ہے۔ تمام محکمے عوام کو سہولتیں مہیا کرنے کے لئے ہائی الرٹ ہیں جبکہ تمام روڈز بحال ہیں اور سیاحوں کی آمدورفت جاری ہے